ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایمرجنسی کی43سالگرہ پر وزیراعظم مودی کاکانگریس پرزبردست حملہ

ایمرجنسی کی43سالگرہ پر وزیراعظم مودی کاکانگریس پرزبردست حملہ

Wed, 27 Jun 2018 01:01:31    S.O. News Service

ممبئی،26جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ملک میں ایمرجنسی نافذہونے کے 43 سال پوراہونے پرکانگریس اور گاندھی خاندان کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ایک خاندان کے ذاتی مفادات کی وجہ سے ہندوستان کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ایمرجنسی نافذ ہوئے 43 سال گزر چکے ہیں اور بی جے پی آج ’سیاہ دن‘منارہی ہے۔

پارٹی کی جانب سے ایمرجنسی کی سالگرہ منانے والے پروگرام کے دوران منعقد ہونے والی ایک میٹنگ میں مودی نے کہا کہ اس دن آئین اور جمہوریت کی حفاظت کے لئے خود کو وقف کرنے کیلئے منائے جانے کادن بھی ہے۔مودی نے کہا کہ ایمرجنسی ملک کی روشن تاریخ پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایمرجنسی لگانے کے جرم کیلئے کانگریس پر تنقید کرنے کی خاطرہی آج کایوم سیاہ نہیں منایا جارہا ہے بلکہ اس دن کومنانے کامقصد آئین اور جمہوریت کے تئیں بیداری پھیلانابھی ہے۔بی جے پی کی حکومت میں آئین، دلتوں اور اقلیتوں کے خطرے میں ہونے کا کا خوف پھیلانے کے لئے کانگریس کی سخت تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس کبھی نہیں سدھر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ذاتی مفاد کو فروغ دینے کے لئے اپنی پارٹی کو برباد کر دیا ہے۔مودی نے کہا کہ مفادات کیلئے کانگریس نے حزب اختلاف کے رہنماؤں کو جیل میں بندکردیاتھا اور ملک کو قیدخامے میں تبدیل کر دیاتھا۔ ان کیلئے ملک اور جمہوریت کی کوئی قیمت نہیں ہے۔عدالت کے فیصلے کے بعد (اندرا گاندھی) وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بجائے اندراگاندھی نے ایمرجنسی لگادیاتھا، یہ لوگ آئین کی حفاظت کرنے کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ جب کشورکمارجی نے ان کے ( کانگریس کے لئے) گاناگانے سے انکارکردیاتوریڈیوپر ان کے گیت بجانے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔

مودی نے لوک سبھامیں 400 سے کم ہوکرمحض 44 سیٹوں پرسمٹنے کے بعد ای وی ایم اور الیکشن کمیشن پر تنقید کرنے کے لئے بھی کانگریس کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ حالیہ کرناٹک انتخابات کے بعد انہوں نے ای وی ایم پر سوال نہیں اٹھائے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس کے خلاف غیر موثر تحریک لانے کے لئے بھی کانگریس پر تنقید کی۔مودی نے کہا کہ انہوں (گاندھی کے خاندان) نے کبھی سوچابھی نہیں ہوگا کہ ان پر بدعنوانی کے الزامات لگیں گے اور وہ ضمانت پر باہررہیں گے،اس لئے کانگریس نے فیصلہ کیا کہ چیف جسٹس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس کی حکومت آئین کی حفاظت اور جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین صرف ایک کتاب نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنے کا ایک طریقہ ہے۔


Share: